ریاض ( نیوز ڈیسک ) سعودی حکومت میں پہلی مرتبہ شاہی خاندان کے علاوہ عام سعودی شخص کو وزیر خارجہ بنا دیا گیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شاہ سعود الفیصل کو وزارت خارجہ کے منصب سے ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد عام سعودی شہری جن کا تعلق شاہی خاندان سے نہیں ہے ، انہیں وزیر خارجہ کا منصب سونپ دیا گیا ہے۔ نئے مقرر ہونے والے سعودی وزیر خارجہ کا نامعادل بن حمد الجبیر اور وہ امریکہ میں سعودی سفیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ عادل بن حمد الجبیر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی تعلیم امریکہ سے مکمل کی ہے اور وہ امریکہ میں ہی سعودی سفیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔امریکہ میں ہونے والے 9/11 کے واقعہ کے بعد عالمی دنیا میں سعودی عرب کا نام بھی دہشت گردی کے حوالے سے لیا جانے لگا تھا لیکن عادل بن حمد الجبیر نے فوری طور پر امریکہ کے تھنک ٹینک کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور سعودی عرب کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑا تھا۔عادل بن حمد الجبیر کی جانب سے سعودی عرب کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا گیا تھا جس کے بعد سعودی عرب مقدمہ میں سرخرو ہوا تھا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ شاہی خاندان سے باہر کے کسی شخص کو اہم وزارت سونپی گئی ہے۔