واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے بالٹیمور میں ہنگاموں کے ذمہ دار عناصر سے مجرموں کی طرح نمٹنے کا حکم دیدیامیڈیا رپورٹ کے مطاق پولیس حراست میں 25 سالہ افریقی امریکی فریڈی گرے کی ہلاکت پر اس کی آخری رسومات کے بعد بالٹیمور ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا تھا۔صدر اوباما نے کہا کہ بالٹیمور میں سوموار کو کیا ہوا کہ اچانک کئی دنوں سے جاری پرامن احتجاج کو تباہ کردیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں فریڈی گرے کی ہلاکت پر تشویش پائی جاتی تھی ۔صدر اوباما نے وائٹ ہاو س میں اپنے کلمات میں کہا کہ اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ فائدہ مند نہیں‘۔صدر نے کہاکہ جب لوگ سلاخیں لے کر لوٹ کھسوٹ کےلئے دروازوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں تو یہ احتجاج نہیں ہوتا یہ چوری ہے۔ جب کسی عمارت کو جلایا جاتا ہے تو دراصل اسے نذرآتش کرکے اسے تباہ کرکے اپنی ہی کمیونٹی میں تجارت کے مواقع ختم کردئیے جاتے ہیں یہ مٹھی بھر لوگ ہیں جو اپنے مقاصد کے لئے صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہیں ان سے مجرموں کی طرح نمٹنا چاہئے