اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے شرکا ءنے ہاتھوں میں شمعیں اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے مطالبات درج تھے، یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا، جبکہ اقوام متحدہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ پر ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے اور یہ کانفرنس 22مئی تک جاری رہے گی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا کے مطابق دنیا بھر میں 16ہزار سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، اسی لیے ضرورت اب اس بات کی ہے کہ حکومت پر دباﺅ بڑھایا جائے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھائے۔