منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عر ب، دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے کے شبہے میں 93 افرادگرفتار

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عر ب میں 93 افراد کو دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ۔سرکاری سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان افراد کو گزشتہ دسمبر سے اب تک گرفتار کیا گیا اور ان میں سے پانچ کے علاوہ تمام سعودی شہری ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد نے القسیم کے صوبے میں ایک تربیتی مرکز قائم کر رکھا تھا اور وہ خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔خود کش حملوں کے اہداف میں دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانہ بھی شامل تھا۔شدت پسند گروہ دولت اسلامیہ کا شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ ہے اور سعودی عرب ان ملکوں کے اتحاد میں شامل ہے جو اس تنظیم کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے۔سعودی وزارتِ داخلہ نے اس گروہ کو گمراہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے حامی ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکر بغدادی نے اپنے حمایوں سے کہا کہ وہ سعودی عرب کے اندر کارروائیاں کریں۔سعودی وزارتِ داخلہ نے مزید کہا کہ یہ گروہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں کے بارے میں حکام کا کہنا تھا کہ ان میں پینسٹھ افراد ایک ایسے سیل سے تعلق رکھتے تھے جو رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے تھے۔ایک اور سیل جس میں پندرہ سعودی شامل تھے وہ کار بم کے تجربات کر رہے تھے اور سیکورٹی تنصیبات، فوجیوں اور رہائشی علاقوں کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔ان میں دو مصری اور ایک سعودی شہری مبینہ طور پر امریکی سفارت خانے کو نشانے بنانے کی تیاری میں تھے اور انھیں مارچ کے وسط میں گرفتار کیا گیا تھا۔مارچ کے وسط میں امریکی سفارت کارو ں نے ریاض میں اپنے سفارت خانے اور جدہ اور دہران میں کونسلیٹ میں کونسلر سروسز روک دیں تھیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…