اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میانمر کی سمندری خوراک کی صنعت میں کام کرنیوالے میانمر کے کم از کم 9 کارکن اسوقت ہلاک اور17زخمی ہو گئے جب ان کا پک اپ ٹرک ایک رکاوٹ سے ٹکرا کر الٹ گیا۔حادثہ بنکاک سے 45 کلومیٹر (28میل) سموتھ سکھن کے ساحلی صوبے میں دیر گئے پیش آیا۔ سمتھ سکھن کے میونگ ڈسٹرکٹ پولیس کے چائیوتھ تھومیا نے بتایا کہ یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہئے تھا ، پک اپ ٹرک ابھی فیکٹری سے روانہ ہی ہوا تھا اور وہ اپنے مقام کی طرف زیادہ دور نہیں گیا تھا ، اس نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہے۔ تھائی لینڈ کی سڑکوں کا شمار دنیا کی خونین ترین سڑکوں میں ہوتا ہے ، ان سڑکوں پر رونما ہونیوالے حادثات میں بسیں اور ٹرک شامل ہوتے ہیں جو کہ تارکین وطن کارکنوں بالخصوص عام افراد سے بڑے لدے ہوئے ہیں۔