نئی دہلی(نیوزڈیسک ) بھارتی حکومت نے تقریبا نو ہزار ایسی غیر سرکاری تنظیموں کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے جنھوں نے گذشتہ تین سالوں میں اپنے سالانہ مالی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔وزارت داخلہ کے ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ کل 10343 غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کو اکتوبر، سنہ 2014 میں اپنے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے کہا گیا تھا اور ان میں بیرون ملک سے حاصل ہونے والی مالی امداد کی تفصیل درج کرنا لازمی تھی۔لیکن صرف 229 غیر سرکاری تنظیموں نے وزارت داخلہ کے اس حکم پر ’عمل‘ کیا، جبکہ 8975 نے عمل نہیں اور اس کے نتیجے میں ان کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔یہ کارروائی گرین پیس انڈیا کی غیر ملکی فنڈنگ معطل کیے جانے اور فورڈ فاونڈیشن کو نگرانی کی فہرست میں رکھے جانے کے بعد کی گئی ہے۔