ریاض(نیوزڈیسک) سعودی فوج کے ترجمان احمد العسیری نے کہا ہے کہ پاکستانی اورمصری فوج کی شرکت اتحادیوں کیلئے اہم اضافہ بن سکتاہے تاہم زمینی کارروائی کا انحصار پاکستانی یا مصری فوج کی شرکت پر نہیں ہوگا۔میڈیا کو یمن میں فضائی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ کے دور ان کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی اور مصری فوج جنگی تجربے کے لحاظ سےانتہائی پیشہ ورہیں انہوںنے کہاکہ پاکستانی اورمصری فوج کی شرکت اتحادیوں کیلئے اہم اضافہ بن سکتاہے یمن میں زمینی کارروائی کاانحصارپاکستانی یا مصری فوج کی شرکت پرنہیں ہوگاانہوںنے کہاکہ یمن میں سعودی و اتحادی افواج نے فضائی حملوں سے اہداف حاصل کر لئے ہیں انہوںنے کہاکہ حوثی باغیوں کی 90فیصد عسکری طاقت تباہ کردی گئی ہے۔