نئی دہلی(نیوزڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشتگردی کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت تعاون کریں منگل کو افغان صدر اشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ شدت پسند گروپوں کے خاتمے کے لیے خطے کے ممالک سے تعاون کی امید کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان کو دہشت گردی کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں تاہم اس کےلئے پاکستان بھارت اور دیگر پڑوسی ممالک کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ اشرف غنی نے کہا کہ دہشت گردی کو اچھا یا برا قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اس کے بارے میں مختلف رائے نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اتحاد کی ضرورت ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہمیں بھارت اور افغانستان کو متحد ہونا ہوگا۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے طالبان کے خلاف افغانستان کی لڑائی کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے دہشت گردی سے ہونے والے دکھ اور غم کو سمجھ سکتے ہیں جس سے ترقی رک جاتی ہے اور زندگیاں تباہ ہوجاتی ہیں۔نریندر مودی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت افغان فوج کی مدد جاری رکھے گا اور اسی سلسلے میں حال ہی میں تین چیتل ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے۔