جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

زلزلے سے ہلاکتیں 10 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے، نیپالی وزیراعظم

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کٹھمنڈو(نیوزڈیسک ) نیپال میں چند روز قبل آنے والے زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے 4ہزار 400 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ نیپال کے وزیر اعظم نے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ نیپال میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے اب تک 4 ہزار 400 لاشوں جب کہ 8 ہزار زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی ٹیمیں نیپال میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ نیپال کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور متاثرین کی مدد کا عمل جاری ہے۔ اس وقت ملک کا ہر فوجی اور پولیس اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، اس کے باوجود پولیس اور انتظامیہ خطرے کے سبب ابھی تک ان علاقوں تک نہیں پہنچ پائی جو زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ہیں جس کی وجہ سے نیپال کے وزیر اعظم نے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار ست تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق زلزلے سے نیپال کے 80 لاکھ شہری براہ راست متاثر ہوئے جن میں 15 لاکھ 60 ہزار ایسے ہیں جنہیں خوراک، پانی اور رہائش کے مناسب انتظام کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ 10 لاکھ بچوں پر زلزلے کی تباہ کاری کے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں جو ان کے ذہنوں پر کئی دہائیوں تک رہ سکتے ہیں۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…