جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملی بینڈ کے خلاف بیان، کنزرویٹو امیدوار کی رکنیت معطل

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)برطانیہ کی حزب اقتدار قدامت پسند جماعت کنزرویٹو پارٹی نے آئندہ انتخابات میں اپنی ایک امیدوار کی رکنیت اس لیے معطل کر دی ہے کہ انھوں نے کہا تھا کہ وہ ایک یہودی کی جو لیبر پارٹی کے رہنما ہیں کبھی حمایت نہیں کر سکتیں۔گلزبیں افسر جو کونسل کی ایک نسشت پر ڈربی سے آئندہ انتخابات کے لیے امیدوار تھیں اب کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے الیکشن نہیں لڑ سکیں گی۔گلزبیں نے ابتدا میں اپنے فیس بک کے صفحہ پر صرف یہ تحریر کیا تھا کہ ’وہ ایڈ ملی بینڈ کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچ سکتیں۔‘ اس کے جواب میں ایک شخص زید امجد نے لکھا کہ انھیں مستقبل کے وزیر اعظم کی عزت کرنی چاہیے۔جواباً گلزبیں نے لکھا کہ ’نہ بھائی، میں کبھی بھی اتنا نہیں گروں گی اور اہل یہود کی حمایت کروں۔کنزرویٹو جماعت نے اس پر فوری اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ متعلقہ امیدوار کی رکنیت معطل کی جا رہی ہے۔اس بیان میں کہا گیا کہ رکنیت معطل کرنے کا فوری اقدام متعلقہ امیدوار کے ناقابل قبول اور ناگوار کلمات کی وجہ کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ :’ ہماری جماعت ہر قسم کے تعصب کے خلاف ہے اور واضح طور پر ہم کسی ایسے شخص کی حمایت نہیں کر سکتے جو جماعت کی نمائندگی کرنے جا رہا ہو اور اس طرح کے عدم برداشت پر مبنی خیالات رکھتا ہو۔‘بیگی شینکر جو ڈربی میں حکمران جماعت کے ترجمان ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی ایک اقلیتی نمائندہ ہیں اور اس طرح کے کلمات مایوس کن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں گلزبیں سے اپنے کلمات کے بارے میں زیادہ محتاط رویے کی توقع تھی۔برطانیہ میں سات مئی کے عام انتخابات میں ایوان نمائندگان کے انتخابات کے علاوہ بیس ہزار مقامی کونسلروں کو بھی منتخب کیا جائے گا۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…