جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بہت قریب ہیں،امریکا

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکانے کہاہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بہت قریب ہیں جس سے دنیا کو مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی، ا±دھر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران حساس ایٹمی معاملے پر شفافیت کا مظاہرہ کرےگا۔اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کہیں بھی ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کے حق میں نہیں، اگر امریکااور اتحادی ممالک ایران کے ساتھ مذاکرات کی حدود کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ایٹمی ہتھیاروں کے لیے خام مال کی رسائی کے تمام راستے نہ صرف بند کئے جاسکتے ہیں بلکہ عالمی برادری کوبھی اعتماد میں لیاجاسکتاہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام مکمل پرامن ہے۔دوسری جانب اپنے خطاب میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہاکہ وہ یہ نہیں کہتے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار کرلئے ہیں لیکن ایران کو معلومات شفاف بنانا ہوں گی۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں ایٹمی معاملے سمیت دیگر اہم امور زیربحث آئے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…