اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ، لوٹ مار کا بازار گرم، بلوائیوں نے ایک عمارت کو ا?گ لگادی،مظاہرین سے جھڑپوں میں 15 پولیس اہلکار زخمی ہوگے،گورنر میری لینڈ نے شہر میں کرفیو نافذ کرکے نیشنل گارڈ کو الرٹ کردیا، بالٹی مور میں 25 سالہ سیاہ فارم نوجوان، فریڈی گرے، 19اپریل کو پولیس حراست میں ہلاک ہو گیا تھا جس کے خلاف شہر میں احتجاج شروع ہوا۔ بالٹی مور کے شمال مشرقی علاقے میں ہونے والا احتجاج دیکھتے ہی دیکھتے پورے شہر میں پھیل گیا۔ شہر کی سڑکوں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔مظاہرین سے جھڑپوں میں 15 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی ، متعدد املاک کو نقصان پہنچایا اور اسٹورز میں لوٹ مار بھی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیلنگ کی۔ میری لینڈ کے گورنر ، لیری ہوگن ، نے بگڑتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے اور نیشنل گارڈ کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔