ماسکو (نیوزڈیسک)روس کی ایک عدالت نے تین خواتین کو دوسری عالمی جنگ کی یادگار کے سامنے قابل اعتراض ڈانس کرنے پر قید کی سزا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خواتین پر الزام ہے کہ انھوں نے جو کیا وہ گھٹیا ش±ہدے پن اور آوارگی جیسا تھا۔نووروسیاسک کی عدالت نے حکم دیا کہ تین میں سے دو رقاصاو¿ں کو دس روز تک جیل میں قید رکھا جائے۔تیسری رقاصہ کو 15 دن جیل میں قید رکھے جانے کا حکم دیا گیا ہے ¾ دو ڈانسروں کو ±شہدے پن اور آورگی کے جرم میں جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔استغاثے نے کہاکہ خواتین کا’ہوس انگیز ڈانس‘ تاریخ کی یادگار کے احترام کے منافی تھا جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔اس ماہ کے شروع میں روسی اہلکاروں نے انٹرنیٹ پر اسی قسم کے رقص کی ایک وڈیو سامنے آنے کے بعد ڈانس سکھانے والے ایک سکول کو بند کر دیا تھا۔روس میں ڈانس پر خواتین کو سزا سنائے جانے والے اس تازہ واقعہ میں چھ رقاصائیں ملوث ہیں جن میں سے ایک کم عمر ہے جس کی وجہ سے وہ سزا سے بچ گئی۔ ان رقاصاو¿ں نے یوٹیوب پر رقص کی وڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔
مزید پڑھئے:اب شعاعوں سے موسم کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا
استغاثے کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی تاریخ کے تقدس کو پامال کرنے والا یہ واقعہ یا روس کی فوجی شانِ شوکت کی بے حرمتی کی کوششوں کو بغیر کسی تاخیر کے روک دیا جائے گا-