اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کے پچاس سائنسدانوں نے ایک ہفتہ پہلے کھٹمنڈو کے دورے کے دوران وارننگ دی تھی کہ نیپال میں تباہ کن قدرتی آفت آنے والی ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا کہ ایسا زلزلہ پاکستان یا بھارت میں آیا تو دس لاکھ کی آبادی پر دس ہزار افراد مریں گے۔ پچاس ممالک کے سائنسدان کھٹمنڈو میں یہ دیکھنے آئے تھے کہ نیپال کی آبادی کو قدرتی تباہی سے کس طرح بچایاجائے ,رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے کہہ دیا تھا کہ نیپال میں قدرتی آفت جلد آنے والی ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ زلزلہ کب آئیگا ایک سائنسدان جیمس جیکسن نے اخبار کو بتایاکہ وہ جانتے تھے تباہی آنے والی ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبریج کے سائنسدان نے بتایاکہ نیپال میں وہی ہوا جس کے متعلق سائنسدانوں نے کہہ دیاتھاتاہم نیپال کی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے وقت کم تھا،وہ تباہی کے آنے کا انتظارہی کرسکتے تھے۔ برطانوی سائنسدانوں نے کہا کہ اگر امریکہ میں اس قسم زلزلہ آیا تو ہردس لاکھ کی آبادی پر دس سے 30 افراد مریں گے اگر ایسا زلزلہ پاکستان یابھارت میں آیا تو ہردس لاکھ کی آبادی پر دس ہزار افراد مریں گے۔
مزید پڑھئے:کھلونوں سے کھیلنے والی عمر میں انڈونیشین بچہ سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا