منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

حوثیوں کی فوجی مشاورت میں مدد کررہے ہیں: ایرانی عہدیدار کا اعتراف

datetime 27  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے ایک سینیر عہدیدار بریگیڈ علی شادمانی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا ملک یمن میں اہل تشیع مسلک کے حوثی باغیوں کو فوج سے متعلق امور میں صلاح مشورہ ، رہ نمائی اور معنوی مدد فراہم کررہا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران کے چیف آف اسٹاف کے رکن اور آپریشن کنٹرول روم کے معاون علی شاد مانی نے خبر رساں ایجنسی”فارس“ کو دیے گیے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”ایران کھل کریہ کہتا ہے کہ ہم ”مزاحمتی“ قوتوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم نے یمن میں بھی عوامی مزاحمت کی حمایت کی۔ یمنی مزاحمت کی حمایت لبنان، عراق، افغانستان اور فلسطین کی مزاحمتی قوتوں کی معاونت ہی کی طرح ہے“۔ایرانی فوجی عہدیدار نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثیوں کے خلاف شروع کیے گئے”فیصلہ کن طوفان“ آپریشن کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب نے امریکا کی مدد سے یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے۔خیال رہے کہ ایران کی عسکری قیادت اور حکومت کے یمن میں حوثیوں کے حوالے سے موقف میں تضاد پایا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیداروں نے یمن میں حوثیوں کی معاونت کے حوالے سے جو بیانات دیے ہیں وہ تہران وزارت خارجہ کے بیانات سے مختلف ہیں۔

مزید پڑھئے:پیشہ ورانہ زندگی میں خوش رہنے کے طریقے

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کی کسی قسم کی مدد نہیں کررہا ہے تاہم پاسداران انقلاب کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ وہ حوثیوں کی مادی اور معنوی مدد کرتے رہے ہیں۔حال ہی میں سعودی عرب کے یمن میں فوجی آپریشن کے ترجمان بریگیڈیئراحمد عسیری نے کہا تھا کہ ان کے پاس یمن کے حوثی باغیوں کو ایران کی باضابطہ فوجی امداد کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…