اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپال میں آنے والی زلزلے سے وہاں موجود دنیا کے بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ بھی اپنی تاریخ کے سب سے بڑے حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ نیپال کے محکمہ کوہ پیمائی کے مطابق کوہ پیماﺅں سمیت 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاپتہ یا زخمی ہونے والے کوہ پیماﺅں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ زخمی گائیڈ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس نے بہت اونچی آواز سنی اور دوسرے ہی لمحے میں برف کے ریلے تلے دب گیا۔ میری آنکھ کھلی تو میں ایک ٹینٹ میں تھا اور میرے اردگرد بہت سے غیر ملکی کھڑے تھے۔مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا ہوا اور میں کہا ہوں۔ کڈنی شرپانے زخمی حالت میں ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد اپنے مختصر بیان میں بتایا کہ میں کھانا بنارہا تھا ہم سب زلزلے کے بعد کھلی جگہ پر دوڑ کر پہنچے اور اگلے ہی لمحے برف کی ایک دیوار میرے اوپر آگری میں نے اس سے باہر نکلنے کی کوشش کی جو میری قبر بن سکتی تھی میرا دم گھٹ رہا تھا میں سانس نہیں لے پارہا تھا لیکن مجھے معلوم تھا کہ مجھے جینا ہوگا۔ وہ خود تو بچ گئے لیکن انہوں نے بہت سے دوستوں کو کھودیا۔ جب وہ باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے تو ہر طرف تباہی ہی تباہی تھی اور بیس کیمپ کا حصہ ختم ہوچکا تھا۔
بہت اونچی آواز سنی، دوسرے ہی لمحے برف کے نیچے دب گیا، گائیڈ کی روداد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں















































