جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس میں تین خواتین کو قابل اعتراض رقص پر سزا

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روس کی ایک عدالت نے تین خواتین کو دوسری عالمی جنگ کی یادگار کے سامنے قابل اعتراض ڈانس کرنے پر قید کی سزا دی ہے۔ان خواتین پر الزام ہے کہ انھوں نے جو کیا وہ ’گھٹیا ش±ہدے پن اور آوارگی‘ جیسا تھا۔نووروسیاسک کی عدالت نے حکم دیا کہ تین میں سے دو رقاصاو¿ں کو دس روز تک جیل میں قید رکھا جائے۔تیسری رقاصہ کو 15 دن جیل میں قید رکھے جانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ دو ڈانسروں کو ±شہدے پن اور آورگی کے جرم میں جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔استغاثے کا کہنا تھا کہ خواتین کا’ہوس انگیز ڈانس‘ تاریخ کی یادگار کے احترام کے منافی تھا جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔اس ماہ کے شروع میں روسی اہلکاروں نے انٹرنیٹ پر اسی قسم کے رقص کی ایک وڈیو سامنے آنے کے بعد ڈانس سکھانے والے ایک سکول کو بند کر دیا تھا۔روس میں ڈانس پر خواتین کو سزا سنائے جانے والے اس تازہ واقعہ میں چھ رقاصائیں ملوث ہیں جن میں سے ایک کم عمر ہے جس کی وجہ سے وہ سزا سے بچ گئی۔ ان رقاصاو¿ں نے یوٹیوب پر رقص کی وڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔استغاثے کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’جنگ کی تاریخ کے تقدس کو پامال کرنے والا یہ واقعہ یا روس کی فوجی شانِ شوکت کی بے حرمتی کی کوششوں کو بغیر کسی تاخیر کے روک دیا جائے گا۔‘یہ سزائیں ایسے وقت سنائی گئی ہیں جب روس دوسری جنگِ عظیم کی فتح کی 70ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔اپریل کے شروع میں اورینبرگ کے ایک ڈانس سکول کی وڈیو کو لاکھوں مرتبہ یو ٹیوب پر دیکھا گیا تھا۔اس وڈیو کلپ میں 19 سال کی عمر تک کی لڑکیاں سٹیج پر دھاری دار تنگ جامے، لمبے موزے اور مِنی سکرٹ پہن کر ڈانس کرتی دیکھی جا سکتی تھیں۔ایک روسی کمیٹی اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ ان لڑکیوں نے جس طرح کا رقص کیا آیا وہ غفلت کے زمرے میں آتا ہے یا ’عیاشی و اوباشی اور اخلاق بگاڑنے‘ والا عمل تھا۔ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ لڑکیوں کا رقص عیاشی کی حدود میں آتا ہے تو اس کی پاداش میں انھیں کمیونٹی سروس سے لے کر تین سال قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…