اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق امریکی وزیر خارجہ کے ادارے ’کلنٹن فاﺅنڈیشن‘ نے مالیاتی بے قاعدگیوں کا اعتراف کیا ہے۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کے زیر اہتمام چلنے والے ’کلنٹن فاﺅنڈیشن‘ کی سربراہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ادارے کے مالیاتی گوشواروں میں بے قاعدگی ہوئی ہے۔ فاﺅنڈیشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گوشواروں کی جانچ پڑتال کا کام رضاکارانہ طور پر کیا جارہا ہے اور اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حساب کتاب کے گوشواروں میں حکومتی عطیات کو دیگر عطیات کے ساتھ ملا دیا گیا تھا، جو ایک غلطی تھی، جسے اب درست کیا جارہا ہے۔