جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حوثی اور ان کے اتحادی مذاکرات کی میز پر آکر ملکی بحران کا خاتمہ کریں،جان کیری

datetime 26  اپریل‬‮  2015
U.S. Secretary of State John Kerry testifies at the Senate Foreign Relations Committee while on Capitol Hill in Washington, April 8, 2014. Kerry squarely blamed Russian agents on Tuesday for separatist unrest in eastern Ukraine, saying Moscow could be trying to lay the groundwork for military action like in Crimea. REUTERS/Larry Downing (UNITED STATES - Tags: POLITICS)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یمن میں بغاوت کے مرتکب حوثی ملیشیاﺅں اور ان پر اثر ورسوخ رکھنے والے عناصر پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور تنازعے کے شکار ملک میں بحران کا خاتمہ کریں۔جان کیری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “یہ عمل دو طرفہ ہونا چاہئیے ہے۔” کیری کے مطابق سعودی عرب یمن میں جاری مہم کے دوران انسانی بہبود کی کارروائیوں کا آغاز ہورہا ہے اور ‘ہمیں حوثی اور ان پر اثر انداز عناصر کو مذاکرات کی میز پر لانے کو یقینی بنانا ہوگا۔’کیری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے پہلے ہی مذاکرات کار کا تعین کر رکھا ہے اور فریقین امن مذاکرات کے لئے کسی جگہ کا تعین کرنے کا عزم دکھا چکے ہیں۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا “اب اہم بات یہی ہے کہ اس عمل کو جلد ازجلد شروع کیا جاسکے کیوںکہ کسی بھی سیاسی حل کا تلاش انتہائی ضروری ہے۔” کیری کے مطابق بے گناہ شہری یمن میں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں اور اس فعل کو ختم کرنا اولین ترجیح ہے۔”امید ہے کہ اگلے کچھ دنوں کے دوران یہ صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی اور ہم مذاکرات کے لئے کسی جگہ کا تعین کرسکیں گے۔”اس سے پہلے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے جمعہ کے روز اپنے باغی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے فیصلوں کا اطلاق کریں تاکہ سعودی سربراہی میں ہونے والے فضائی حملے روکے جاسکیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…