منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکی شہر بالٹی مور میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے سب سے بڑے شہر بالٹیمور میں پولیس کی حراست میں ایک سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔بالٹیمور میں احتجاجی مظاہرہ سینڈ ٹاو¿ن کی ایک ہاو¿سنگ سکیم سے شروع ہوا جہاں سے پولیس نے 12 اپریل کو سیاہ فام شہری فریڈی گرے کو گرفتار کیا تھا۔فریڈی گرے کو حراست کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگی تھی اور بعد میں ایک ہفتے تک ہسپتال میں کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔اس واقعے کے بعد چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔امریکہ میں گذشتہ چند ماہ کے دوران پولیس کی حراست میں سیام فام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اس ضمن میں عوامی غم و غصے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔بالٹیمور میں 25 سال فریڈی گرے کی موت کے بعد مظاہرے جاری ہیں اور سنیچر کے مظاہرے کو شہر کی تاریخ کے بڑے مظاہروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔بی بی سی کے مطابق مظاہرے کے دوران ’انصاف نہیں، امن نہیں، تعصب پسند پولیس نہیں‘ کے نعرے لگائے گئے اور اس طرح کے احتجاجی الفاظ فریڈی کی موت کے بعد ٹوئٹر ہینڈل #FreddieGray پر معمول بن گئے ہیں۔ مظاہرے کا انعقاد پیپلز پاور اسمبلی نے کیا تھا اور اس کا آغاز سینڈ ٹاو¿ن سے ہوا جہاں سے پولیس نے فریڈی گرے کو گرفتار کیا تھا اور ویسٹرن ڈسٹرک پولیس سٹیشن پر اختتام پذیر ہوا۔ اس پولیس سٹیشن پر اس وقت ایک ایمبولینس کو بلایا گیا تھا جب پولیس کی گاڑی میں زخمی حالت میں گریڈی گرے پہنچے تھے۔مظاہرے کے دوران کئی مظاہرین نے سڑک پر لیٹ کر ٹریفک روک دی۔اس کے علاوہ سٹی ہال کے باہر سیاہ فام وکلا کی تنظیم نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ادھر پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ یکم مئی کو منظرعام پر لائی جائے گی تاہم مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ معطل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں پر فردِ جرم عائد کی جائے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…