دمشق (نیوزڈیسک)صیہونی فوج نے غزہ کو نشانہ بنانے کے بعد شام میں بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں دوسرے روز بھی فضائی حملے کیے اور شام کے علاقے القلمون میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان کا ہدف شامی فوج اور لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ٹھکانے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے شامی فوج کے اسکڈ میزائل کا ڈپو تباہ کر دیا۔ اس سے پہلے بدھ کے روز بھی اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دو حملے کیے۔ ان حملوں میں حزب اللہ کے لیے اسلحہ لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ان حملوں میں ایک شخص ہلاک ہوا