تہران (نیوزڈیسک)ایران نے سعودی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ یان نے تہران میں سعودی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیااور یمن میں جنگ متاثرین کیلئے امداد لے جانے والے طیاروں اور بحری جہازوں روکنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سعودی اور اتحادی ممالک نے یمن جانے والےایرانی طیاروں اور جہازوں کیلئے اپنی سمندری اور فضائی حدود بند کردی ہیں ۔اتحادیوں نے یمن جانےوالے ایرانی طیاروں اور بحری جہازوں کو اپنی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی ۔