نیو یارک(نیوزڈیسک)نیویارک میں ایک جزیرے پر واقع مجسمہ آزادی کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد اسے سیاحوں سے خالی کرا لیا گیا ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گمنام ٹیلی فون کال کے بعد نیو یارک کے ایک جزیرے پر قائم مجسمہ آزادی اور اس کے احاطے کو فوری طور پر سیاحوں سے خالی کرا لیا، ٹیلی فون کال میں مجسمہ آزادی کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ نیو یارک پولیس نے مجسمہ آزادی اور جزیرے کی تلاشی کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیا تاہم ابھی اسے عوام کے لیے کھولا نہیں گیا ہے، تلاشی کے دوران ماہر کتوں کی مدد بھی لی گئی، اس دوران جزیرے میں چلنے والی فیری سروس بھی معطل کردی گئی تھی۔