واشنگٹن (نیوزڈیسک ) امر یکا کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ بیحرہ عرب میں موجود ایرانی بحری جہازوں کا قافلہ یمن کے پانیوں سے واپس مڑ گیا ہے اور وہ اب شمال کی جانب رواں دواں ہے ۔ ان بحری جہازوں پر مبینہ طور پر یمن کے حوثی باغیوں کے لیے اسلحہ اور ہتھیار لدے ہو ئے تھے ایران کے ان بحری جہازوں کی آمد کے بعد امر یکا نے اپنا ایک اور طیارہ روز ویلٹ اور دوسرے جنگی بحری جہاز یمن کی ساحلی علاقے کی جانب بھیج دیے تھے ایران جہازوں کے ذریعے ممکنہ طور پر حوثی باغیوں کو اسلحہ پہنچایا جاتاتھا امر یکی جہازوں نے انھیں ایسا کرنے کا موقع نہیں دیا ہے ۔ امر یکی حکام کا کہنا ہے کہ نو ایرانی جہازوں پر مشتمل قافلہ اب اومان کی بندر صلالہ سے جنوب کی جانب موجود ہیں ۔ ایک امریکی عہدیدار کا اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا ہے کہ اس قافلے میں شامل دو جہازوں پر اسلحہ لدا ہوا ہے اور یہ امکان موجود ہے کہ ایرانی جہاز کسی بھی وقت یمن کی جانب مڑ سکتے ہیں یہ جہاز سست رفتاری سے چل رہے ہیں اور امر یکاان کی مسلسل نگرانی کر رہاہے