اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شام اورعراق میں سرگرم انتہا پسند گروپ دولت اسلامیہ ”داعش“ نے شام کے شہر الرقہ میں مقامی آبادی کے لیے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے جس میں موسیقی سننا اور اسپورٹس شرٹس پہننا حرام قرار دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ نئے قانون کی مخالفت کرنے والوں کو 80 کوڑے مارے جائیں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق داعش کی جانب سے الرقہ شہر کی مقامی آبادی میں پمفلٹس تقسیم کیے ہیں جن میں انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ مختلف ملکوں کے اسپورٹس کلبوں کے ”لوگو“ پر مشتمل ٹی شرٹس استعمال نہ کریں۔ بالخصوص مانچسٹر یونائیٹڈ، بارسلونا، ریال میڈریڈ اور میلان جیسے الفاظ اور لوگو پر مشتمل ٹی شرٹس استعمال نہ کی جائیں۔ ب±توں کی پوجا سے بھی سختی سے منع کیا گیا ہے اور خبردارکیا ہے کہ نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بلا تفریق 80 کوڑے مارے جائیں گے۔داعش کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا کے گانے سننے کو بھی ‘حرام’ قرار دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ میڈونا کے گانے سننا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان ممنوعات سے گریز کریں ورنہ انہیں 80 کوڑوں کی سزا ہوسکتی ہے۔داعش کی جانب سے بعض انگریزی اورمسیحی مذہب کی اصطلاحات بالخصوص صلیب کے نشان، انجیل، عیسائی راھبوں کی تصاویر یا ان کے ناموں والی ٹی شرٹس پہننے پر بھی پابندی عاید کی ہے۔
مزید پڑھئے:بچے کو ماں کے سامنے باپ جیسا کہنے کی غلطی ہر گز نہ کریں
علاوہ ازیں غیر اخلاقی عبارات پر مشتمل شرٹس کو استعمال کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔