بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو 50 تھنڈر لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔ چین”چائنہ ٹائمز“ کے مطابق چین کی ایوی انڈسٹری کارپوریشن کے تحت جاری طیارہ سازی کے منصوبے کے سابق سربراہ لی پی نے بتایا کہ ایف سی ون ڑیالانگ کے آخری بیج کے 50طیارے پاکستان کو آئندہ تین برسوں میں دے دیئے جائیں گے۔ کثیر جہتی خصوصیات کے حامل ڑیا لانگ لڑاکا طیارے چینگدو ائیر کرافٹس انڈسٹری گروپ اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس طرف سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے۔ لی کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان یہ طیارے دوستی کی ایک علامت ہیں۔ چین کے علاوہ پاکستان فی الحال ان لڑاکا طیاروں کااستعمال کرتا ہے پاکستان اور چین کے درمیان دستخط کئے، معاہدے کے تحت پاکستان چین سے کل110 تھنڈر لڑاکا طیارے حاصل کرے گا۔ 2007 ئ میں چین سے پاکستان 60طیارے حاصل کر لیے ہیں۔ 10طیارے منہاس میں ٹیسٹ اور تشخیص یونٹ کے لئے وقف ہیں ¾ دیگر50 طیارے پاک فضائیہ کے 16 ویں اور 26 ویں اسکواڈرن کا حصہ ہیں۔