اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کی جانب ایک راکٹ داغا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے اس راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے اور ایسے وقت میں فائر کیا گیا تھا جب صہیونی ریاست کے قیام کی سالگرہ کی تیاری کی جارہی تھیں۔فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جنوبی علاقوں سدیرت اور گویم میں غزہ کی پٹی کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد انتباہی سائرن بجائے گئے تھے۔حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اسرائیل اور غزہ کی حکمراں حماس کے درمیان اس وقت عارضی جنگ بندی جاری ہے۔صہیونی فوج نے گذشتہ سال موسم گرما میں انہی راکٹ حملوں کو روکنے کے نام پرغزہ کی پٹی پر جارحانہ جنگ مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں دو ہزار ایک سو چالیس فلسطینی شہید ہوگئے تھے جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں اور ان کے راکٹ حملوں میں چھیاسٹھ اسرائیلی فوجی اور سات شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں