اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست میساچوسٹس میں پرانے پل کے آخری حصہ کو بھی دھماکے سے گرا دیا گیا ہے۔ پرانا لانگ آئی لینڈ پل ریاست میساچوٹس کے شہروں بوسٹن اور کیونسی کو آپس میں ملاتا تھا۔ 3400فیٹ طویل یہ پل خستہ حالی کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد پل کا ایک حصہ فروری میں گرا دیا گیا، جبکہ باقی حصہ گزشتہ روز کنٹرول دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ ایک دھماکے میں ہی پ±ل کا آخری حصہ بھی پانی میں جا گرا۔ حکام کے مطابق پل کو گرانے کے لیے 2کروڑ 6لاکھ ڈالر کے اخراجات آئے۔ اب اس جگہ نیا پل بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے ۔