بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

فرانس میں دہشت گردانہ حملے کا مبینہ منصوبہ ناکام

datetime 23  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فرانسیسی پولیس نے ایک طالب علم کو حراست میں لیا ہے، جو گرجا گھر پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔فرانسیسی وزیر داخلہ نے اس گرفتاری کی تصدیق کی۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والے اس 24 سالہ فرانسیسی نوجوان پر خفیہ اداروں نے پہلے ہی نظر رکھی ہوئی تھی، کیوں کہ وہ شام جانا چاہتا تھا۔ اس نوجوان کو اس وقت حراست میں لیا گیا، جب اس نے ٹانگ پر گولی لگ جانے پر پولیس کو فون کر کے طلب کیا۔تین ماہ قبل فرانس میں طنزیہ اخبار چارلی ایبدو اور دیگر علاقوں میں دہشت گردانہ واقعے کے بعد اس نوجوان کی گرفتاری کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔وزیرداخلہ بیرنارڈ کاسینیو کے مطابق اس نوجوان کے گھر اور گاڑی سے متعدد ہتھیار، دستی بم، گولا بارود، بلٹ پروف جیکٹیں، کمپویٹر اور ٹیلی فون ہارڈویئر برآمد کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ویک اینڈ پر شمالی فرانس میں غیرمعمولی حالات میں ہلاک ہونے والی ایک خاتون کی لاش سے ملنے والا ڈی این اے بھی اس نوجوان کا تھا۔کاسینیو نے بتایا کہ ہتھیاروں کے علاوہ پولیس کو اس نوجوان کے گھر سے ایسی دستاویزات بھی ملی ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم ایک یا دو گرجاگھروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔یہ گرفتاری ایک ایسے موقع پر عمل میں آئی ہے، جب اس سے تین ماہ قبل پیرس اور اس کے نواح میں تین روز تک مسلم شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے 17 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جس میں چارلی ایبدو سے وابستہ متعدد خاکہ نگار بھی شامل تھے۔ ادھر فرانسیسی وزیراعظم مانویل والز کے مطابق ملک ’دہشت گردی کے ایک غیرمعمولی خطرے‘ کا سامنا کر رہا ہے۔ٹی وی پر عوام سے خطاب میں انہوں نے کہا، ’دہشت گرد فرانس پر حملے کر کے ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر ہمارا ردعمل ظاہر ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم کے صورت میں سامنا آنا چاہیے، مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اتحاد کا مظاہرہ بھی کرنا ہو گا۔ اسی طرح دہشت گردی کے خطرے کا بہتر انداز سے مقابلہ ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…