اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چلی میں آتش فشاں پہاڑ نے 43سال بعد دوبارہ راکھ اور دھواں اگلنا شروع کردیا ہے اور حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ پروازیں متاثر، سرکاری دفاتر اور اسکول بند کر دیے گئے۔ چلی کے جنوبی ساحلی شہر پیورٹو ماونٹ کے قریب آتش فشاں نے 43سال بعد پہلی بار دوبارہ متحرک ہو گیا ہے۔ آتش فشاں سے راکھ اور دھواں اگل رہا ہے۔ جس کے باعث پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ چلی کے وزیر داخلہ روڈریگو پینائےلیلوکے مطابق آتش فشاں کے قریب 20کلومیٹر علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پولیس نے قریبی آبادی کے لوگوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے اور لوگ دیگر مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔