ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج وعمرہ کی آسانی کےلئے مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے درمیان تیزرفتارٹرین کے خواب کوحقیقت بنادیاہے ۔تفصیلات کے مطابق حرمین ایکسپریس ریلوے کی آزمائشی ٹرین آنے والے دنوں میں مدینہ المنورہ اورکنگ عبداللہ اکنامک سٹی رابع کے درمیان چلائی جائے گی ۔سعودی ریلوے آرگنائزیشن کے چیرمین محمدالسکویکت کاکہناہے کہ حج سے قبل یہ ٹرین چلانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔یہ ٹرین ابتدائی طورپرمکہ اورمدینہ کے درمیان تین سوکلومیڑفی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی اورمکمل آپریشنل ہونے کے بعد اس کی رفتارساڑھے چارسوکلومیٹرفی گھنٹہ کی جائے گی ۔ان کاکہناتھاکہ دوانجنوں اورتیرہ بوگیوں پرمشتمل پہلی ٹرین سعودی عرب نے درآمدکرلی ہے جس میں چارسوسترہ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ان کاکہناتھاکہ جدہ اورمکہ کے درمیان فاصلہ تیس منٹ ،مکہ اورمدینہ میں ڈھائی گھنٹے میں طے گا۔