بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سیکس پارٹیز میں شرکت پر امریکی ایجنسی کی سربراہ مستعفی

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ میں منیشات کی روک تھام کے ادارے ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (ڈی ای اے) کی سربراہ مشیل لیون ہارٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں ان کا استعفیٰ کا فیصلہ محکمے کے حکام کی جانب سے سیکس پارٹیوں میں شرکت کے الزامات کے بعد سامنے آیا ان کے ریٹائرمنٹ کا اعلان اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کیا۔یہ فیصلہ امریکہ کی وزارت انصاف کی جانب سے گذشتہ ماہ پیش کی جانے والی ایک رپورٹ کے پیش نظر کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ الزام لگایا گیا تھا منشیات کی روک تھام کرنے والے ایجنٹوں نے ایسی پارٹیوں میں شرکت کی جن میں جنسی پیشہ ور خواتین شامل تھیں اور ان میں سے بعض پارٹیوں کے منشیات کے مقامی مافیا نے بیرون ممالک منعقد کروایا۔وقاقی ایجنسی نے بتایا کہ یہ واقعہ کولمبیا میں پیش آیا تھا۔مسٹر ہولڈر نے کہا کہ میشیل نے اس مخصوص ادارے کی وقار کے ساتھ سربراہی کی اور میں انھیں قومی سلامتی اور شہریوں کو جرم استحصال اور ناجائز سلوک سے محفوظ رکھنے کے معاملے میں اپنا شریک کار کہتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ میشیل لیون ہارٹ مئی کے وسط میں ایجنسی کو خیرباد کہہ دیں گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…