ٹوکیو(نیوزڈیسک)مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم سٹاروارز کی اڑن مشین R2-D2 کی یاد تازہ کرنے کے لئے جاپانی ایئرلائن All Nippon نے اپنے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو اس روبوٹ مشین کی شکل دیدی ہے طیارے کے کاک پٹ اور اس کے دھڑ کے اگلے نصف حصے کو نیلی پٹیوں سے مزین کیاگیا ہے تاکہ یہ فلم میں نظر آنے والے روبوٹ سے مشابہہ نظر آئے طیارے کے اوپر Star Wars کے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں ایئرلائن کا کہناہے کہ یہ طیارہ موسم خزاں میں ایک انٹرنیشنل روٹ پر پرواز شروع کرے گا سٹار وارز کے سلسلے کی تازہ ترین فلم کی آمد بھی رواں سال دسمبر میں متوقع ہے۔