ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن ختم کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ یمن میں فضائی حملے کیے ہیں۔ابدھ کو سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز میں حوثی قبائلیوں پر فضائی حملے کیے۔تعز میں فضائی حملوں سے پہلے وہاں حوثی باغیوں نے سعودی عرب فرار ہونے والے یمنی صدر ہادی کے حامی فوج کے اڈے پر قبضہ کر لیا تھا۔اس کے علاوہ عدن اور صوبہ لہج کے دارالحکومت ہوتا میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو ئیں۔بدھ کو علی الصبح تعز شہر کے مضافات میں حوثی باغیوں نے صدر ہادی کی حامی فوج کے 35ویں آرمڈ بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا۔ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ حوثی قبائلیوں کے حملے کے بعد ہونے والی شدید لڑائی میں درجنوں افراد مارے گئے باغیوں کے فوجی اڈے پر قبضے کے چند گھنٹوں بعد ہی جنگی جہازوں سے باغیوں کو نشانہ بنایا گیا۔فوجی اہلکار کے مطابق جنگی جہازوں نے تعز شہر میں باغیوں اور سابق صدر صالح کے حامیوں پر بھی حملے کیے