اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ایران کے جوہری مذاکرات سے سبق سیکھنا چاہئے جبکہ پیانگ یانگ اگر قابل بھروسہ اتحادی بننے کے لئے تیار ہو جاتے تو واشنگٹن اس کے حریفوں کے ساتھ اس سلسلے میں رابطے کر سکتا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے لئے امریکی مذاکراتی نمائندے سڈنی سیلر نے امریکی تھنک ٹینک کو بتایا کہ شمالی کوریا نے شاید ایران سے سبق نہیں سیکھا اور اگر اس نے ایسا کیا اور مذاکرات کے لئے مخلص ہو کر آگے آیا تو واشنگٹن سب سب سے پہلے اس کے حریفوں کے ساتھ اس بارے میں رابطہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہئے کہ جوہری پروگرام سے دستبرداری اس کے لئے انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ پوبری عالمی برادری ایران کی طرز کی پالیسی شمالی کوریا میں بھی منتقل کرنے کی خواہاں ہے اور اگر ایسا ہو گیا تو یقیناً شمالی کوریا اس حوالے سے انتہائی مثبت ردعمل آئے گا ۔