نیپال میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں جاگری ، 12 بھارتی ہلاک،27 زخمی

22  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیپال میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 12 بھارتی ہلاک جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 45 ہندو یاتری نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہندوو¿ں کے مقدس مقام پشوپتی ناتھ مندر سے واپس بھارتی شہر گورکھ پور واپس آرہے تھے کہ ضلع ڈھاڈنگ کے گاو¿ں نوبیس کے قریب پہاڑی علاقے میں سفر کے دوران ان کی بس 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کھٹمنڈو کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے۔واضح رہے کہ نیپال دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…