اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کترینہ میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی۔ طوفانی ہواوں نے پانچ منٹ کے دوران ہنستے بستے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کردیا۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک اور 120زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ 2600مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی گھر مکمل طور پر تباہ ہونے کے باعث 1000افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ طوفان بگولے سے درجنوں بجلے کے کھمبے گر گئے، جس کے نتیجے میں 200000افراد بجلی سے محروم ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیا ہے۔