انقرہ(نیوزڈیسک)ترک حکام نے شام کےلئے عازمِ سفر ایک برطانوی خاندان کو ترک پولیس نے انقرہ میں حراست میں لے لیا بی بی سی کے مطابق دو میاں بیوی اور چار بچوں پر مشتمل اس خاندان کا تعلق برک شائر کے علاقے سلاو¿ سے ہے اور یہ 16 اپریل سے لاپتہ تھے جن کے خاندان والوں نے ان کی باحفاظت واپسی کی اپیل کی ۔سارہ کرن جن کی عمر 29 سال ہے اور ان کے 31 سالہ شوہر آصف ملک اپنے بچوں کے ساتھ انقرہ میں پولیس کی حراست میں ہیں۔سارے بعوں کی عمر سات سال سے کم ہے اور اور اس خاندان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ترکی یونان کے راستے داخل ہوئے اور انہیں انقرہ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ترک وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ انہیں ملک بدرہ کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں چند دن لگیں گے اور اس خاندان کے بارے میں ترک پولیس کو 19 اپریل کو پتا چلا۔ٹیمز ویلی پولیس نے بتایا کہ انہیں اس جوڑے کے بارے میں تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے تاہم وہ ’ترک حکام کے ساتھ مل کر اس خاندان کے تحفظ کےلئے کام کر رہے ہیں۔