ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان میں ایک ٹرین نے اپنے آزمائشی سفر کے دوران چھ سو کلومیٹر زیادہ کی رفتار سے سفر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔جاپانی ریلوے کے مطابق یہ ریکارڈ سات بوگیوں پر مشتمل ’میگلیو‘ ٹرین نے ماو¿نٹ فیوجی کے نزدیک منگل کو اس وقت بنایا جب اس نے 603 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین تقریباً 11 سیکنڈ تک چھ سو کلومیٹر سے زیادہ کی رفتار سے سفر کرتی رہی اس سے قبل ٹرین کی تیز ترین رفتار کا ریکارڈ ایسی ہی ایک ٹرین کا تھا جس نے گذشتہ ہفتے ہی 590 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر کے 2003 میں قائم کیا گیا ریکارڈ توڑا تھا۔جاپانی ریلوے کے حکام 2027 تک اس ٹرین کو عام استعمال کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں پہلی ٹرین ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان چلائی جائے گی۔