اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر دبئی میں دو ڈرائیوروں کو نئی کاریں تحفے میں دی گئی ہیں۔گلف نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق مفت میں دی گئی یہ کاریں سفید یا وہائٹ پوائنٹ سکیم کا نتیجہ ہیں جس کے تحت محتاط ڈرائیوروں کو تحائف دیے جاتے ہیں سکیم کے تحت جو ڈرائیور سال بھر کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے ان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جاتا ہے ہرسال دو کاروں سمیت دیگر انعام بھی دئیے جاتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اس سے ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات میں کمی کرنے میں مدد مل رہی ہے اور ان کا ہدف ہے کہ 2020 تک سٹرک پر ہونے والے حادثوں میں اموات کی شرح صفر کر دی جائے۔نئی کار انعام میں جیتنے والے محمد مبارک نے بتایا کہ ویسے تو کسی بھی سکیم کے بغیر ہی لوگوں کو قوانین کی پابندی کرنی چاہیے تاہم مجھے سفید پوائنٹ سکیم پسند ہے کیونکہ یہ قانون پر پابندی کرنےوالے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے2012 سے شروع ہونےوالی اس سکیم میں کل 15 سو افراد کو انعامات دئیے جاتے ہیں تاہم ہر کسی کو کار انعام میں نہیں ملتی بلکہ دیگر دیے جانے والے انعامات میں گفٹ واو¿چر اور ہوٹلوں میں مفت قیام شامل ہے۔