حوثی باغی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کا احترام کرتے ہوئے غاصبانہ قبضہ ختم کریں؛خلیج تعاون کونسل

21  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لئے ضروری ہے کہ منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے حوثی باغی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کا احترام کریں جس میں ان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اقتدار پر غاصبانہ قبضہ ختم کریں۔منگل کو نیویارک میں خلیج تعاون کونسل ‘جی سی سی’ کے رکن ممالک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جی سی سی کے رکن ممالک کے سفیروں نے عالمی ادارے کے جنرل سیکرٹری بین کی مون کے ساتھ چالیس منٹ تک ملاقات کی اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گذشتہ ہفتے یو این جنرل سیکرٹری کے خصوصی ایلچی برائے یمن جمال بن عمر کے استعفی کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال بھی اجلاس میں زیر بحث آئی۔بین کی مون نے جمعہ کے روز یمن میں ‘فوری فائر بندی’ پر زور دیا تھا، اسی تناظر میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب ملکوں کی طیارے 26 مارچ سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کر رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے اجلاس کے اختتام پر ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سیکرٹری جنرل فوجی کارروائیوں کا جلد خاتمہ چاہتا ہے، ہم سب یہی چاہتے ہیں۔ لیکن اس کے خاتمے کی کچھ شرائط ہیں اور انہیں گذشتہ ہفتے یو این کے پلیٹ فارم سے منظور کی جانے والی قرارداد میں سمو دیا گیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…