اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصری بحریہ نے غزہ کے علاقے کے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں ایک بار پھر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد کشتیوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ اطلاعات کے مطابق مصری بحریہ نے گزشتہ روز شام کو رفح کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری نیوی کے اہلکاروں نے 3فلسطینی کشتیوں کا سمندر میں تعاقب کیا اور ان پر فائرنگ کی گئی تاہم کا ماہی گیر کشتیاں غزہ کی طرف لانے میں کامیاب ہوگئے۔