جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر خودکش حملہ،9افراد ہلاک

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موغادیشو(نیوزڈیسک )صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر خود کش حملے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے شمال مشرقی علاقے غاروی میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے اقوام متحدہ کی بس کو نشانہ بنایا گیا،جس سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں سے 7 افراد کا تعلق صومالیہ اور دو کا کینیا سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں متعدد راہ گیر بھی زخمی ہوئے جب کہ حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔ صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نکولس کے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ عسکریت پسند تنظیم الشباب نے گزشتہ چند سالوں کے دوران صومالیہ میں خاص طور پر دارالحکومت موغادیشو میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور غیر ملکیوں پرمتعدد حملے کیے ہیں جن میں بھاری جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گزشتہ ماہ ایک ہوٹل پر الشباب کے حملے میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…