پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

افغانستان کا عدالتی نظام عورتوں کو انصاف دلانے میں ناکام ہے، اقوام متحدہ

datetime 20  اپریل‬‮  2015 |

نیویارک (نیوزڈیسک )اقوامِ متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کا عدالتی نظام افغانستان میں طالبان کی حکومت ختم ہونے کے بعد اب بھی عورتوں کو انصاف دلانے میں ناکام ہے۔ جاری ہونے والی اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عورتوں کے خلاف تشدد کے صرف پانچ فیصد کیسوں میں مجرموں کو سزائیں سنائی جاتی ہیں۔اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ایون سیمونووچ نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ”تشدد کا شکار ہونے والی عورتوں اور لڑکیوں کے انٹرویوز سے معلوم ہوا ہے کہ عدالتی نظام کے سست، بدعنوان اور دور ہونے کا منفی تاثر عورتوں کو تشدد کرنے والوں کے خلاف عدالتی کارروائی کرنے سے روکتا ہے۔“رپورٹ میں کہا گیا کہ کئی افغان عورتیں انہی مردوں کی زیرِ کفالت ہوتی ہیں جو ان پر تشدد کرتے ہیں۔سیمونووچ نے کہا کہ ”ایک عورت جو حکام کے پاس اپنے شوہر کے خلاف تشدد کی شکایت لے کر جاتی ہے اسے اپنے شوہر کا گھر چھوڑنا پڑتا ہے اور اس کے پاس جانے کی اور کوئی جگہ نہیں ہوتی۔“



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…