اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مصری معزول صدر محمد مرسی کو دو دیگر مقدمات میں بھی سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں سے ایک میں ا±ن پر غیر ملکی طاقتوں کے لیے جاسوسی کرنے کا اور دوسرے میں 2011ءمیں مبارک کے خلاف بغاوت کے دوران جیل سے فرار ہونے کا الزام ہے۔ اِن دونوں مقدمات کا فیصلہ سولہ مئی کو سنایا جائے گا۔جرمن ٹی وی کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق ماہرین کے خیال میں آئندہ منگل کو سنائے جانے والے فیصلے میں مرسی کے لیے، جو مصر میں پہلے آزادانہ انتخابات کے نتیجے میں سربراہِ مملکت منتخب ہوئے تھے، موت کی سزا خارج از امکان نہیں ہے کیونکہ جج پہلے ہی ا±ن کی کالعدم جماعت اخوان المسلمون کے رہنماو¿ں کے خلاف سخت فیصلے سنا چکے ہیں۔مرسی کی حکومت کا تختہ ا±س وقت کے آرمی چیف اور موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی نے تین جولائی 2013ءکو الٹ دیا تھا۔ اس سے پہلے ملک بھر میں مرسی کے ایک سالہ اقتدار کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے۔مرسی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد نئے حکمرانوں نے مرسی کے حامیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں چَودہ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں کو جیل بھیج دیا گیا۔مصر میں نئی حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک بہت سے مقدمات کی تیز رفتاری کے ساتھ سماعت کی گئی ہے اور سینکڑوں افراد کو موت کی سزائیں دی جا چکی ہیں۔ اقوام متحدہ نے اتنے بڑے پیمانے پر موت کی سزائیں سنانے کو ایک ایسا واقعہ قرار دیا ہے، جس کی ’حالیہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی‘۔موجودہ حکومت کی جانب سے ا±ن سیکولر اور آزاد خیال ارکان کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جنہوں نے مرسی کے پیشرو حسنی مبارک کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت کی تھی۔ اس کے برعکس گزشتہ سال نومبر میں ایک عدالت نے مبارک کے خلاف 2011ءمیں سینکڑوں مظاہرین کی ہلاکت کے ایک مقدمے میں اقدامِ قتل کے الزامات واپس لے لیے۔اگرچہ موجودہ صدر السیسی کی حکومت کو ا±ن مصری باشندوں میں کافی مقبولیت حاصل ہے، جو چار سال سے زیادہ عرصے سے جاری سیاسی بحران سے تھک چکے ہیں تاہم انسانی حقوق کے علمبردار گروپوں کا کہنا ہے کہ السیسی حکومت مبارک کے مقابلے میں کہیں زیادہ جابرانہ ہے۔آئندہ منگل کو مرسی اور چَودہ دیگر ملزمان کے خلاف جس مقدمے کا فیصلہ سنایا جانے والا ہے، ا±س کا تعلق پانچ دسمبر 2012ء کو صدارتی محل کے سامنے تصادم کے واقعات میں تین مظاہرین کی ہلاکت اور متعدد کو جبر و تشدد کا نشانہ بنانے سے ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے جائزے میں لکھا ہے کہ مرسی سزائے موت سے بچ بھی گئے تو بھی ا±نہیں طویل عرصہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سزائے موت سنا دی گئی تو پھر ا±س پر عملدرآمد ہونے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ فیصلہ کوئی بھی ہو، مرسی ا±س کے خلاف اپیل بہر حال کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق مرسی کے خلاف کوئی بھی سخت عدالتی فیصلہ اخوان المسلمون کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ السیسی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ پچاسی سال پرانی اس تاریخ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
مرسی کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے،جرمن ٹی وی رپورٹ

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سورۃالناس پڑھنا شروع کی تو جِن فوراً بولا کہ پڑھنا بند کرو، ثاقب ثمیر نے ...
-
ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، تصاویر سامنے آگئیں
-
نئے دلائی لاما کی تقرری پر بیان بازی، چین کا بھارت کوانتباہ
-
اڈوں پر موجود بچے ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھوں کسی نہ کسی شکل میں استحصال کا ...
-
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
-
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
-
کشیدگی کے باوجود تجارت جاری بھارت سے درآمدات 3 سال کی بلند ترین سطح پر ...
-
احد سے بڑھتے تعلقات، مداحوں نے دنانیر کو خبردار کردیا
-
مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل، بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان
-
پاکستان سے جنگ میں عبرتناک شکست؛ بھارت کا 234 ملین ڈالرز کے ڈرون منصوبے کا ...
-
استاد کا طالبعلم کو تھپڑ مارنا جان لیوا بن گیا، پرنسپل خنجر کے وار سے ...
-
بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سورۃالناس پڑھنا شروع کی تو جِن فوراً بولا کہ پڑھنا بند کرو، ثاقب ثمیر نے خوفناک واقعہ سنا دیا
-
ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، تصاویر سامنے آگئیں
-
نئے دلائی لاما کی تقرری پر بیان بازی، چین کا بھارت کوانتباہ
-
اڈوں پر موجود بچے ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھوں کسی نہ کسی شکل میں استحصال کا شکار
-
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
-
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
-
کشیدگی کے باوجود تجارت جاری بھارت سے درآمدات 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
احد سے بڑھتے تعلقات، مداحوں نے دنانیر کو خبردار کردیا
-
مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل، بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان
-
پاکستان سے جنگ میں عبرتناک شکست؛ بھارت کا 234 ملین ڈالرز کے ڈرون منصوبے کا اعلان
-
استاد کا طالبعلم کو تھپڑ مارنا جان لیوا بن گیا، پرنسپل خنجر کے وار سے قتل
-
بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟
-
لاہور: جوہرٹاؤن، فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کردیا
-
راولپنڈی ،گھریلو جھگڑوں کا افسوسناک انجام،27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگالی