جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس امریکہ کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہے،پیوٹن

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ایک مشترکہ ایجنڈے پر امریکہ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ہفتے کے روز ’روسیا ون ٹی وی چینل’ پر خطاب میں، مسٹر پیوٹن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر متعدد مسائل پر نااتفاقی کے باوجود، کئی معاملات میں دونوں ملکوں کے یکساں مفادات بھی ہیں۔صدر پیوٹن نے کہا کہ عالمی معیشت کو زیادہ جمہوری، نپا تلا اور متوازن بنانا امریکہ روس ایجنڈا کا ایک مشترک معاملہ ہے، تاکہ ’ورلڈ آرڈر‘ زیادہ جمہوری نوعیت کا حامل ہو۔صدر پیوٹن کے مطابق، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا عدم پھیلاو¿، منظم جرائم کا انسداد، دہشت گردی اور غربت کے خلاف جنگ روس امریکہ کے مابین کچھ مزید مشترک مفادات ہیں۔ماضی میں، پیوٹن یوکرین کے بحران کے سلسلے میں عام طور پر امریکہ اور مغرب کے خلاف شدید حملے کرتے رہے ہیں۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ مغرب کی حمایت سے یوکرین کے سابق لیڈر، وکٹر یناکووچ کا تختہ الٹا گیا، جو روس کے قریبی اتحادی تھے۔روس اور امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں کے درمیان تعلقات ا±س وقت نچلی نہج پر پہنچ گئے تھے جب 2014ء میں روس نے جزیرہ نما کرائیمیا کو اپنے ساتھ ضم کیا اور روس مشرقی یوکرین کے مسلح تنازع میں ملوث رہا، جسے وہ علیحدگی پسند باغیوں کو حمایت فراہم کر رہا ہے، جو کئیف کی سرکاری افواج کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔روس یوکرین کے بحران میں براہ راست ملوث ہونے کے الزام سے انکار کرتا رہا ہے، تاہم ا±س نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ باغیوں کے ہمراہ لڑنے والے محض روسی رضاکار ہیں۔امریکہ اور یورپی یونین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں روس کے ہتھکنڈوں کو ناکام کرنے کی غرض سے اور جب تک فروری میں مِنسک میں جنگ بندی کے سمجھوتے کی پابندی نہیں کی جاتی اور دونباس علاقے میں جنگ بندی پر عمل نہیں ہوتا، لاگو تعزیرات میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…