جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو ایک اور بڑا ٹیکہ

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی وزارت محنت نے نجی کمپنیوں و اداروں میں غیر ملکی ملازمین کم کرنے اور سعودی ملازمین کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ تیار کرلیاہے ۔ وزارت محنت نجی اداروں کو ایسے ماہر غیر ملکی کارکن درآمد کرنے کی ترغیب دیگی جو سعودی شہریوں کو اپنا تجربہ سکھائیں۔ اسطرح وزات محنت کی اداروں کو اس بات کی بھی رغبت دلائے گی کہ وہ ماہر غیر ملکی کارکنان کی خدمات سے استفادہ کاری رکھیں۔ البتہ ایسے غیرملکی کارکن جن کے پاس ہنر کی کمی یا تجربے کا فقدان یا صلاحیتوں کی کمی ہوگی انہیں چلتا کرنے پر آمادہ کیا جائیگا۔  یہ دوطریقے سے کیا جائے گا ،ایک تو یہ کہ انکی جگہ سعودی کارکن تعینات کئے جائیں دوسرا یہ کہ باہر سے تجربہ کار غیر ملکی کارکن بھرتی کئے جائیں۔ وزار ت محنت معمولی مہارتوں والے غیر ملکی کارکنان سے بے نیازی برتنے کے لےے مختلف روایتی تدابیر پر عمل کرنے کے لےے کہے گی۔ وزار محنت نجی اداروں کمپنیوں کے مالکان کو سعودی شہریوں کی تنخواہیں بڑھانے پر آمادہ کریگی اور سعودیوں کی پشت پناہی پر تیار کریگی۔  وزار محنت کے لائحہ عمل میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ جو نجی ادارے یا کمپنیاں ایسا غیر ملکی کارکن اپنے یہاں رکھے گی جس نے مملکت میں قیام کے بعد 3یا اس سے زیادہ برس گزاردیئے ہوں اور 5سال کا عرصہ مکمل کرلیا ہو ایسے غیر ملکی کارکن کو 2غیر ملکی ملازم کے برابر شمار کیا جائیگا اور اسی تناظر میں سعود ائزیشن کی شرح پوری کرائیگی۔ نطاقات پروگرام مےں اس پوائنٹ پر سب سے زیادہ زور دیا جائیگا۔ علاوہ ازیں ایسا غیر ملکی کارکن جس کے مملک آنے 5برس تا7برس مکمل کرلیئے ہوں اسے سعودائزیشن کی شرح کی گنتی کے وقت 3غیر ملکی کارکنوں کے برابر شمار کیا جائے گا۔علاوہ ازیں 7سے زیادہ مملکت میں گزارنے والے غیر ملکی کو سعودائزیشن کی شرح کا حساب لگاتے وقت 4غیر ملکی کارکنوں کے ہم پلہ مانا جائیگا۔ اگر غیر ملکی کی تنخواہ 7ہزار تا 10دس ہزار ریال ماہانہ ہوگی تو اسے ایک غیر ملکی کارکن کے برابر مانا جائیگالیکن اگر کسی غیر ملکی کی تنخواہ 10ہزار ریال سے زیادہ اور 15ہزار ریال تک ہوگی تو اسے 0.50غیر ملکی مانا جائیگا ۔لائحہ عمل میں یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ اگر کسی سعودی کارکن کی تنخواہ سعودی لیبر مارکیٹ میں درجہ بندی کے حوالے سے موجودہ اوسط تنخواہ تک پہنچ گئی یا اس س زیادہ ہوگئی تو ایسی صورت مےں نطاقات کے تحت ایسے سعودی کو دو سعوی ملازم کے برابر شمار کیا جائیگا۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…