دوشنبے (نیوزڈیسک) تاجکستان میں 35 سال سے کم عمر افراد کے فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب جانے پر پابندی عائد کردی گئی تاجک محکمہ امور دینیہ کے زیر انتظام حج کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کم عمر افراد کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس کے سفر سے اس لئے روکا گیا ہے تاکہ بڑی عمر کے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اس فریضے کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ حکومت کے تازہ فیصلے پر عوام میں سخت رد عمل بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ تاجک حج کمیشن کے مطابق پچھلے سال 6300تاجک شہریوں نے فریضہ حج ادا کیا۔ ان میں بڑی تعداد نوجوانوں کی بھی شامل تھی