اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی حکومت نے یمن میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے 274 ملین ڈالر مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاض حکومت نے بتایا ہے کہ شاہ سلمان نے اس امدادی رقم کا اعلان اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک امدادی اپیل کے بعد کیا ہے۔ یمن میں فعال شیعہ باغیوں کے خلاف سعودی اتحادی عسکری کارروائی کے نتیجے میں وہاں انسانی المیے کی صورتحال پیدا ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سعودی بادشاہ سلمان نے کہا ہے کہ وہ اپنے یمنی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ اس ملک میں جلد ہی استحکام اور امن قیام ہو جائے۔
مزید پڑھئے:مسجد میں آگ لگانے والا شخص دنیامیں ہی عذاب میں مبتلا،گڑ گڑا کر معافیاں مانگنے لگا