جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

افغانستان ,جلال آباد بینک کے قریب تین دھماکے , 40افراد جاں بحق , درجنوں زخمی

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغانستان کے شہر جلال آباد میں بینک کے قریب تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا افغان میڈیا کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح جلال آباد میں واقع کابل بینک کے قریب تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 40افراد جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے دھماکے کے فوری جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس چیف فضل احمد شیرزاد کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کی صبح جلال آباد میں واقع کابل بینک کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب ملٹری اور سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں وصول کرنے کےلئے وہاں جمع تھے۔ننگرہار پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان حضرت حسین مشرق وال نے بتایا کہ واقعہ صبح سوا آٹھ بجے پیش آیا

مزید پڑھئے:سمندر میں تین ماہ تک بھٹکنے والے شخص کو بچا لیا گیا

افغانستان صوبہ ننگرہار کے پولیس سربراہ فضل احمد شہرزاد نے بتایا کہ دھماکہ ایک خود کش بمبار نے کیا جو موٹر بائیک پر سوار تھا انھوں نے کہا کہ ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ آیا اس شخص نے خودکش بیلٹ پہن رکھی تھی یا پھر دھماکہ خیز مادہ گاڑی سے نصب تھا۔ افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں –



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…